سی -ڈاٹ اور جے یو ایم پی ایس آٹومیشن میں سمجھوتہ، سائبر سیکورٹی سے آگاہی کےلئے گیم پر مبنی پلیٹ فارم
نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س)۔ ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ کے تحت سنٹر فار ڈویلپمنٹ آف ٹیلی کمیونیکیشنز (سی ڈاٹ) نے ملک میں سائبر سیکورٹی بیداری کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔ اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر سی ڈاٹ نے ایک جدید گیم پر مبنی
سی -ڈاٹ اور جے یو ایم پی ایس آٹومیشن میں سمجھوتہ، سائبر سیکورٹی سے آگاہی کےلئے گیم پر مبنی پلیٹ فارم


نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س)۔

ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ کے تحت سنٹر فار ڈویلپمنٹ آف ٹیلی کمیونیکیشنز (سی ڈاٹ) نے ملک میں سائبر سیکورٹی بیداری کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔ اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر سی ڈاٹ نے ایک جدید گیم پر مبنی سائبر سیکورٹی ٹریننگ پلیٹ فارم تیار کرنے کے لیے جمپس آٹومیشن ایل ایل پی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے پر سی ڈاٹ کے تعاونی تحقیقی پروگرام کے تحت دستخط کیے گئے ہیں۔

مرکزی وزارت مواصلات کے مطابق سی ڈاٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے، جمپس آٹومیشن ٹیکنالوجی کے سربراہ روہن چانڈک، بورڈ کے اراکین اور دیگر اعلیٰ حکام معاہدے پر دستخط کے دوران موجود تھے۔اس اقدام کے تحت جو پلیٹ فارم تیار کیا جا رہا ہے وہ روایتی سائبر سکیورٹی ٹریننگ کو مزید پرکشش، انٹرایکٹو اور موثر بنائے گا۔ اس میں گیمنگ پر مبنی ماڈیولز، لیڈر بورڈز، لرننگ مینجمنٹ سسٹم، ڈسکشن فورمز، اور حقیقی زندگی کے منظرنامے شامل ہوں گے۔یہ حقیقت پسندانہ منظرنامے فشنگ، سوشل انجینئرنگ، مالویئر کے انسداد کے اقدامات، اور بحران کے انتظام جیسے چیلنجوں سے نمٹیں گے۔ اس سے تنظیموں اور صارفین کو سائبر خطرات کو سمجھنے اور ان سے مو¿ثر طریقے سے نمٹنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔اس پلیٹ فارم کی ایک اہم خصوصیت اس کی اعلیٰ کارکردگی کا جائزہ اور انعامات کا نظام ہوگا۔ اس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی تجزیاتی انجن بھی شامل کیا جائے گا جو صارفین کی کارکردگی کا جائزہ لے گا، ان کی سطح کی بنیاد پر تربیت کی دشواری کو ایڈجسٹ کرے گا، اور نئے اور ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے مواد کو مسلسل اپ ڈیٹ کرے گا۔

سی ڈاٹ کے سی ای او ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے نے اس پہل کو خود انحصار ہندوستان کے وڑن کو پورا کرنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم صارفین کو سائبر خطرات کی نشاندہی کرنے اور ان سے مو¿ثر طریقے سے نمٹنے کے لیے لیس کرے گا۔دریں اثنا، جمپس آٹومیشن کے روہن چانڈک نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم سائبر سیکیورٹی ٹریننگ کو مزید انٹرایکٹو اور موثر بنائے گا، جو صارف کے رویے میں مثبت تبدیلیوں کا باعث بنے گا اور انسانوں کی وجہ سے سائبر خطرات کو کم کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande