مچھروں کے بڑھتے ہوئے مسئلہ پر ہنگامہ، مچھر دانی پہن کر ایم ایل اے کا احتجاج
حیدرآباد ، 2 اپریل (ہ س)۔ گریٹرحیدرآباد میں مچھروں کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے خلاف ایل بی نگر کے ایم ایل اے دیورریڈی سدھیر ریڈی نے ایک منفرد انداز میں احتجاج کیا۔ انہوں نے شہریوں کو مچھروں سے بچانے اور فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے اسمبلی احاطے کے
مچھروں کی بھرمار پر ہنگامہ، مچھر دانی پہن کر ایم ایل اے کا احتجاج


حیدرآباد ، 2 اپریل (ہ س)۔ گریٹرحیدرآباد میں مچھروں کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے خلاف ایل بی نگر کے ایم ایل اے دیورریڈی سدھیر ریڈی نے ایک منفرد انداز میں احتجاج کیا۔ انہوں نے شہریوں کو مچھروں سے بچانے اور فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے اسمبلی احاطے کے میڈیا ہال میں فاوگنگ مشین اورمچھر دانی کے ساتھ پریس میٹ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، حکام کی جانب سے اجازت نہ ہونے پر مارشلزنے انہیں روک دیا اور فاوگنگ مشین و دیگرسامان ضبط کر لیا۔ اس کے باوجود سُدھیر ریڈی نے ہمت نہ ہاری اور خود مچھر دانی پہن کر پریس میٹ شروع کر دی، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مچھروں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے حیدرآباد کی برانڈ امیج متاثر ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مؤثر اقدامات نہ ہونے کے باعث شہری خوفزدہ ہیں اور صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ ایم ایل اے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مچھر کنٹرول کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو اس مسئلے سے نجات دلائی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande