
نئی دہلی، 2 اپریل (ہ س) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہنومان جینتی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے بھگوان ہنومان کو عقیدت، طاقت اور اٹل لگن کی علامت قرار دیا۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مہابلی ہنومان کے آشیرواد سے تمام عقیدت مندوں میں ہمت اور مثبتیت پیدا ہوتی ہے۔
انہوں نے ہنومان جی کی تعریف میں سنسکرت کا ایک شلوک بھی شیئر کیا،جسکا مطلب یہ ہے کہ میں اپنا سر جھکا کر ہنومان جی کو سلام کرتا ہوں جو دماغ اور ہواکی رفتار کی طرح تیزہیں، جن کا اپنے حواس پر پوری طرح قابو ہے، جو ذہینوں میں سب سے ذہین اور پون دیوتا کا بیٹا ہے، بانروں کی سینا کا سردار ہے اور بھگوان شری رام کے پیغامبر ہیں۔
ایک اور پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ مبارک موقع ہر ایک کی زندگی میں نئی توانائی اور جوش لائے۔ انہوں نے دعا کی کہ پون دیوتا کا بیٹا بھگوان ہنومان ہر ایک کو طاقت، حکمت اور علم سے نوازے، قوم کی طاقت میں مزید اضافہ کرے۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام کا اختتام جئے بجرنگ بلی کے نعرے کے ساتھ کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی