
گوہاٹی، 2 اپریل (ہ س)۔ آسام میں اسمبلی انتخابات کی مہم زور پکڑ گئی ہے۔ اسی سلسلے میں بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج ایک بار پھر ریاست کا دورہ کریں گے اور انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ امت شاہ آج سہ پہر 3 بجے کالیا بور میں این ڈی اے امیدوار اور وزیر کیشو مہانتا کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔ اس میٹنگ میں وہ بی جے پی اور این ڈی اے اتحاد کے امیدواروں کی حمایت حاصل کریں گے اور حکومت کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کو عوام کے سامنے پیش کریں گے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی