راہل گاندھی نے ای سی ایچ ایس اور معذوری پنشن پر سوالات اٹھائے
نئی دہلی، 2 اپریل (ہ س)۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے سابق فوجی کنٹریبیوٹری ہیلتھ اسکیم (ای سی ایچ ایس) میں سنگین خامیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کمیوں کی وجہ سے 72 لاکھ سے زیادہ سابق فوجی اور ان کے خاندان متاثر ہو رہ
RAHUL-ECHS-FUNDS-EX-SERVICEMAN


نئی دہلی، 2 اپریل (ہ س)۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے سابق فوجی کنٹریبیوٹری ہیلتھ اسکیم (ای سی ایچ ایس) میں سنگین خامیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کمیوں کی وجہ سے 72 لاکھ سے زیادہ سابق فوجی اور ان کے خاندان متاثر ہو رہے ہیں۔ اسکیم کے تحت ادائیگیوں میں تاخیر، ادویات کی قلت، اسپتال سے انکاراور بقایا واجبات کی ادائیگی میں مسلسل مسائل ہیں۔

راہل گاندھی نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ زخمی سابق فوجیوں سے حالیہ ملاقات کے دوران انہیں ان مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ جب انہوں نے پارلیمنٹ میں مسئلہ اٹھایا تو حکومت نے ان کے سوالات کو ٹالنے کی کوشش کی۔ حکومت کے پاس بقایا رقم کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے اور نہ ہی اس نے تاخیر کی وجوہات کے بارے میں کوئی واضح جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی اے جی نے بھی حال ہی میں یہ اطلاع دی ہے کہ اسکیم کو مناسب فنڈز نہیں مل رہے ہیں، لیکن حکومت نے یہ بتانے سے انکار کر دیا ہے کہ سابق فوجیوں کی صحت کی خدمات کے لیے مطلوبہ بجٹ کیوں فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت نے معذور سابق فوجیوں کے لیے ٹیکس چھوٹ سے متعلق ان کے سوال کو نظر انداز کیا۔ فائنانس بل میں ایک مجوزہ شق کے تحت، اگر کوئی فوجی سروس میں رہتا ہے، تو اس کی معذوری پنشن پر ٹیکسعائد ہو گا۔ یہ ان فوجیوں کو سزا دینے کئے مترادف ہے جو ملک کی خدمت کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande