ڈیماپور پہنچے راہل گاندھی، بوکاجان میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا
کاربی آنگلانگ، 02 اپریل (ہ س)۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج ڈیما پور پہنچے، جہاں سے انہوں نے آسام کے پہاڑی ضلع کاربی آنگلانگ کے بوکاجان میں منعقدہ انتخابی ریلی میں براہ راست شرکت کی۔ یہ ریلی ویپکشی ایکتا منچ کے حمای
Rahul-Gandhi-Addressed-Rally-i


کاربی آنگلانگ، 02 اپریل (ہ س)۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج ڈیما پور پہنچے، جہاں سے انہوں نے آسام کے پہاڑی ضلع کاربی آنگلانگ کے بوکاجان میں منعقدہ انتخابی ریلی میں براہ راست شرکت کی۔

یہ ریلی ویپکشی ایکتا منچ کے حمایت یافتہ امیدوار کی حمایت میں منعقد کی گئی تھی، جہاں راہل گاندھی کانگریس کی جانب سے مہم چلا رہے ہیں۔ پنڈال میں 15000 سے زائد افراد کی موجودگی درج کی گئی۔

آسام پردیش کانگریس کمیٹی (اے پی سی سی) کے صدر گورو گوگوئی سمیت ویپکشی ایکتا منچ کے کئی سینئر لیڈران میٹنگ میں موجود تھے۔ دریں اثنائ، گزشتہ دو دنوں سے پہاڑی ضلع میں پیوش ہزاریکا سمیت بی جے پی کے کئی لیڈر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ اسی دوران ، راہل گاندھی کے دورے کے دوران پیوش ہزاریکا کی موجودگی میں سینکڑوں کانگریس کارکنوں کے بی جے پی میں شامل ہونے کی اطلاع ہے، جس سے انتخابی ماحول مزید گرم ہو گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande