می سیوا خدمات مہنگی، فیس میں 50 فیصد تک اضافہ
می سیوا خدمات مہنگی، فیس میں 50 فیصد تک اضافہحیدرآباد ، 2 اپریل (ہ س) ۔ تلنگانہ حکومت نے آپریٹنگ اخراجات میں اضافہ کے پیش نظرریاست بھر میں می سیوا مراکز خدمات کی فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تازہ(جی او) کے مطابق نئی قیمتیں فوری طور پرنافذ ال
می سیوا خدمات مہنگی، فیس میں 50 فیصد تک اضافہ


می سیوا خدمات مہنگی، فیس میں 50 فیصد تک اضافہحیدرآباد ، 2 اپریل (ہ س) ۔ تلنگانہ حکومت نے آپریٹنگ اخراجات میں اضافہ کے پیش نظرریاست بھر میں می سیوا مراکز خدمات کی فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تازہ(جی او) کے مطابق نئی قیمتیں فوری طور پرنافذ العمل ہوگئی ہیں۔ نئی قیمتوں کے تحت آمدنی، ذات اوررہائش (مقامی) سرٹیفکیٹس کی فیس بڑھا کر80 روپئے کردی گئی ہے جوپہلے تقریباً 45 تا 55 روپئے کے درمیان تھی۔ اس طرح برتھ سرٹیفکیٹ (پیدائش)کے پرنٹ کی فیس بھی 40 سے 45 روپئے سے بڑھا کر62 روپئے کردی گئی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ فیصلہ می سیوامراکز کے منتظمین کی درخواست پرکیا گیا ہے جو طویل عرصہ سے بڑھتے ہوئے اخراجات، بجلی کے بل، انٹرنیٹ اورعملے کی تنخواہوں کے سبب کمیشن میں اضافے کا مطالبہ کررہے تھے۔ ان کا کہنا ہیکہ موجودہ حالات میں خدمات کوبرقراررکھنے کیلئے فیس میں اضافہ ناگزیرہوگیا تھا۔ دوسری جانب اس فیصلے پرعوام بالخصوص طلبہ اورسرکاری ملازمتوں کے نوٹیفکیشن کیلئے درخواستیں داخل کرنے والے امیدواروں نے تشویش کااظہارکیاہے۔ عام طورپرتعلیمی داخلوں اورسرکاری ملازمتوں کیلئے درخواستیں داخل کرتے وقت ذات، آمدنی اوررہائش کے سرٹیفکیٹس لازمی ہوتے ہیں جس کے باعث اان خدمات کی قیمتوں میں اضافہ متوسط اورغریب طبقے پراضافی مالی بوجھ ڈالےگا۔ واضح رہیکہ سرویس چارجس میں تقریباً 40 سے 50 فیصد تک اضافے کے بعد عوامی حلقوں میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ جبکہ حکومت کا موقف ہیکہ یہ قدم خدمات کے تسلسل اور معیار کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande