ہائر ایئر کمانڈ کورس کی 49 ویں اختتامی تقریب کاانعقاد
حیدرآباد ، 2 اپریل (ہ س)۔ سکندرآباد کے کالج آف ایئروارفیئر(سی اے ڈبلیو) میں 49 ویں ہائرایئرکمانڈ کورس (ایچ اے سی سی) کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ سی اے ڈبلیو کے دفاعی بیان کے مطابق اس اہم سالانہ کورس کا آغاز گزشتہ سال 23 جون کو ہوا تھا۔ اس میں
49 ویں ہائر ایئر کمانڈ کورس کی  اختتامی تقریب کاانعقاد


حیدرآباد ، 2 اپریل (ہ س)۔

سکندرآباد کے کالج آف ایئروارفیئر(سی اے ڈبلیو) میں 49 ویں ہائرایئرکمانڈ کورس (ایچ اے سی سی) کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ سی اے ڈبلیو کے دفاعی بیان کے مطابق اس اہم سالانہ کورس کا آغاز گزشتہ سال 23 جون کو ہوا تھا۔ اس میں تینوں افواج کے گروپ کیپٹن اورمساوی رینک کے افسران نے حصہ لیا۔اس کورس کا مقصد افسران کو ایرواسپیس کی طاقت کے عملی اورحکمت عملی کے استعمال اورمربوط کارروائیوں کی سمجھ بڑھا کراعلیٰ کمان اوراسٹاف تقرریوں کے لیے تیار کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں قومی طاقت کے دیگرپہلوؤں سے بھی وسیع طورپرروشناس کرایا جاتا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کی جنوبی فضائی کمان کے ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ایئرمارشل منیش کھنہ اس تقریب کے نگراں افسرتھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ہم آہنگی اور یکجائی کی اہمیت پر زوردیا۔ انہوں نے تمام شرکاء کو مبارکباد دی اورتینوں افواج کے لیے بہترین پیشہ ورانہ فوجی تعلیم کے انعقاد پرسی اے ڈبلیو کی تعریف کی۔ ایئر مارشل نے 2026 کےلیے سی اے ڈبلیواورایچ اے سی سی جرنل بھی جاری کیا۔

بہترین مجموعی کارکردگی کے لیے گروپ کیپٹن دان پریت پال سنگھ بالی کوایئرچیف مارشل ایل ایم کاترے ٹرافی سے نوازا گیا۔ تعلیم کے میدان میں شاندارکارکرد گی کے لیے کمانڈنٹ ٹرافی اوربہترین انفرادی تحقیقی مقالے کے لیےایئرمارشل کے بی سنگھ ٹرافی’ دونوں سے کرنل ایس پردیپ کو اعزازدیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande