کولکاتا نے اس سیزن میں اپنی پہلی جیت درج کی، راجستھان کو 4 وکٹوں سے شکست دی
کولکاتا ، 19 اپریل (ہ س )۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) 2026 میں اپنی پہلی جیت درج کرلی ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے اتوار کو کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں راجستھان رائلز (آر آر) کو چار وکٹوں سے شکست دے د
IPL2026-KKR-WIN-RR-Match


کولکاتا ، 19 اپریل (ہ س )۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) 2026 میں اپنی پہلی جیت درج کرلی ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے اتوار کو کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں راجستھان رائلز (آر آر) کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس سے قبل راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 155 رن بنائے ۔ جواب میں کولکاتا نے رنکو سنگھ کی 34 گیندوں پر ناٹ آو¿ٹ 53 رنوں کی اننگز اور انوکول رائے کے 16 گیندوں پر ناٹ آو¿ٹ 29 رن کی مدد سے 19.4 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 161 رن بناکر میچ اپنے نام کر لیا۔

کولکاتا نے اس سیزن میں اب تک سات میچ کھیلے ہیں۔ ٹیم پانچ میچ ہار چکی ہے ، جبکہ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تین پوائنٹس کے ساتھ نوین نمبر پر ہے۔ چھ میچوں میں راجستھان کی یہ دوسری شکست ہے۔ ٹیم کے چار میچوں میں آٹھ پوائنٹس ہیں۔ راجستھان پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

راجستھان رائلز کے ذریعہ دیئے گئے 156 رن کے نشانے کا تعاقب کرتے ہوئے کے کے آر کی شروعات خراب رہی۔ ٹیم نے پانچ رن پر دو وکٹ گنوا دیئے۔کپتان اکنجے رہانے اور ٹم سیفرٹ اپناکھاتہ کھولے بغیر آو¿ٹ ہو گئے۔ پچھلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے کیمرون گرین بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 27 رن بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ انگکرش رگھوونشی نے 10 ، روومین پاول نے 23 اور رامن دیپ سنگھ نے 10 رن بنائے۔ اس طرح ٹیم نے 85رن کے مجموعی اسکور پر چھ وکٹیں گنوا دی تھیں۔ چھ دھچکوں کے بعد رنکو سنگھ اور انوکول رائے نے اننگز کو مستحکم کیا۔ دونوں بلے بازوں نے بہترین بلے بازی کی۔ دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے ناٹ آوٹ 76 رنز کی شراکت کی جس سے ٹیم کو سیزن کی پہلی جیت حاصل ہوئی۔ رنکو 34 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 53 رن بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے جبکہ انوکول 16 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 29 رن بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔

راجستھان کی جانب سے رویندر جڈیجا نے 2 جبکہ جوفرا آرچر ، نندرے برگر ، روی بشنوئی اور یشراج پنجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 155 رن بنائے تھے۔ راجستھان رائلز کی جانب سے یشسوی جیسوال اور ویبھو سوریہ ونشی نے اننگز کا آغاز کیا۔ ویبھو نے 28 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 46 رن بنائے جبکہ یشسوی نے 29 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 رن بنائے۔ ان دونوں کے وکٹ گرنے کے بعد راجستھان کی اننگز لڑکھڑا گئی۔ ٹیم کے دیگر بلے بازوں میں سے کوئی بھی بلے سے کمال نہیں کر سکا۔ شمرن ہٹمائرنے 15 رن بنائے ، کپتان ریان پراگ نے 12 رن بنائے ، رویندر جڈیجا نے 09 رن بنائے ، جوفرا آرچر نے 08 رن بنائے اور ڈونووان فریرا نے 07 رن بنائے۔

کے کے آر کی جانب سے کارتک تیاگی اور ورون چکرورتی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ سنیل نارائن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande