
ماسکو،18اپریل(ہ س)۔روسی ادارے Public Opinion کے تحت کرائے گئے ایک سروے کے مطابق روسی شہریوں کا صدر ولادی میر پوتین پر اعتماد 74 فی صد کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 74 فی صد شرکائ نے صدر پوتین پر اعتماد سے متعلق سوال کا جواب 'ہاں' میں دیا، جبکہ صدر کی کارکردگی پر اطمینان کی سطح 76 فی صد رہی۔
روسی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے سروے میں شامل 50 فی صد شرکاءنے اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ یہ سروے 10 سے 12 اپریل کے دوران کیا گیا، جس میں 18 سال سے زائد عمر کے 1500 سے زائد روسی شہریوں نے حصہ لیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan