![ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے ]پھر آبنائے ہرمز بند کر نے کی دھمکی دی ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے ]پھر آبنائے ہرمز بند کر نے کی دھمکی دی](https://urdu.hindusthansamachar.in/Encyc/2026/4/18/6f0a7d56c2cd7a0861b17eb27bfb562b_1899852085_H@@IGHT_0_W@@IDTH_600.jpg)
تہران،18اپریل(ہ س)۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رہی تو ایران دوبارہ آبنائے ہرمز بند کر سکتا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر لکھا کہ اگر ناکہ بندی جاری رہی تو آبنائے ہرمز کھلی نہیں رہے گی۔ان کے مطابق اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ سے آمدورفت ایران کی منظوری اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔اس سے قبل ایران نے اعلان کیا تھا کہ جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے، تاہم فوجی بحری جہازوں کے گزرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق جنگ بندی کے دوران تجارتی جہازوں کو مخصوص طریقہ کار کے تحت گزرنے کی اجازت دی جا رہی ہے، جبکہ یہ انتظام متعلقہ اداروں کی ہم آہنگی سے کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں پر ناکہ بندی جاری رکھی ہوئی ہے، جس کا مقصد ایران کو تیل کی برآمد سے روکنا بتایا جا رہا ہے اور واشنگٹن کے مطابق یہ پابندیاں کسی حتمی معاہدے تک برقرار رہیں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan