نیپال -ہندوستان سرحد پر دس گزامیں تجاوزات ہٹانے کی مہم شروع
کاٹھمنڈو، 18 اپریل (ہ س)۔ نیپال کی وزارت داخلہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مسلح پولیس فورس نے ہندوستان کی بارڈر سیکورٹی فورس کے ساتھ مل کر نیپال-ہندوستان کے دس گزا سرحدی علاقے (نو مینز لینڈ) میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کی دکانوں، کھلے شراب کے ٹھ
Nepal-India-APF-SSB-NML


کاٹھمنڈو، 18 اپریل (ہ س)۔ نیپال کی وزارت داخلہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مسلح پولیس فورس نے ہندوستان کی بارڈر سیکورٹی فورس کے ساتھ مل کر نیپال-ہندوستان کے دس گزا سرحدی علاقے (نو مینز لینڈ) میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کی دکانوں، کھلے شراب کے ٹھیکے اور جھونپڑیوں کو ہٹانے کی مہم شروع کی ہے۔

اس کا آغاز سرحدی ضلع پرسا کے بنداباسینی، پرسونی بھاٹھا، امرپٹی میں واقع سرحدی علاقے میںسشستر پولیس سیما بل ، پولیس چوکی امرپٹی کی ٹیم اور ہندوستان کے سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کی47ویں بٹالین ’سی ‘کمپنی کی مشترکہ ٹیم نے یہ کارروائی کی۔

مشترکہ ٹیم نے دس گزا کے علاقے میں قائم غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر چلایا۔ اس دوراننیپال کی طرف واقع درجنوں جھونپڑیاں، کھلے شراب کے ٹھیکے اور شراب کی بھٹی اور ہندوستان کی طرف غیر قانونی قبضہ کرکے بنائی گئی جھونپڑیاں ہٹائی گئیں۔

سشستر پولیس بل 13گن ہیڈکوارٹر پرسا کے انفارمیشن آفیسر موہن راج نیرولا نے بتایا کہ سرحدی علاقے میں غیر مجاز تعمیرات اور شراب کی غیر قانونی فروخت سیکورٹی اور سماجی مسائل میں اضافہ کر رہی تھی۔ یہ کارروائی ان سرگرمیوں کوقابو کرنے کے لیے دونوں ممالک کے سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر کی گئی۔ اس طرح کی مشترکہ نگرانی اور کارروائی سرحدی علاقے میں موثر تجاوزات کے کنٹرول اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جاری رہے گی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande