
حیدرآباد، 18 اپریل (ہ س)۔ کے پی ایچ بی میں ایک نجی ٹراویل کی بس میں آگ لگنے کے واقعے نے مسافروں میں خطرے کی گھنٹی بجادی،حالانکہ عملے کی جانب سے فوری کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اے سی سلیپر کوچ، جو سری درگا مہیشوری ٹراویلز کے ذریعہ چلائی جاتی ہے،میا ں پورسے ایس آرنگرکی طرف جارہی تھی،جس کی آخری منزل آندھراپردیش میں پالاکولوتھی ۔ جیسے ہی بس کے پی ایچ بی میں پدماوتی پلازہ بس اسٹاپ کے قریب پہنچی، مبینہ طورپرڈرائیور کے کیبن سے آگ کے شعلے نکلتے ہوئے دیکھے گئے۔ آگ مزید پھیلنے سے پہلے ہی بس کے عملے نے فوری ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے تمام 20 مسافروں کو باہر نکال لیا۔
کچھ ہی دیر میں آگ کے شعلوں نے پوری گاڑی کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پرپولیس اور فائربریگیڈ نے فوری کارروائی کی۔ کوکٹ پلی ٹریفک سرکل انسپکٹرجنایا، فائر فائٹنگ عملہ کے ساتھ جائے حاد ثہ پرپہنچے اور آگ پرقابو پانے میں کامیاب رہے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جب کہ کسی زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،اس واقعے کی وجہ سے مصروف کے پی ایچ بی علاقے میں کچھ دیرکے لیے ٹریفک کا زبردست تعطل پیدا ہو گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق