
علی گڑھ, 18 اپریل (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پیرا میڈیکل کالج کے طلبہ نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، نئی دہلی میں منعقدہ نیشنل کانفرنس آن ایڈوانسز اِن ہیلتھ کیئر اینڈ ری ہیبیلیٹیشن سائنسز (این سی اے ایچ آر ایس) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔طلبہ نے ’ری ڈیفائننگ ملٹی ڈسپلنری کیئر: ایویڈنس بیسڈ اپروچز فار ایڈوانسڈ ہیلتھ کیئر‘کے موضوع پر 10 پوسٹر اور 5 اورل پرزنٹیشن کئے۔ انڈر گریجویٹ اورل پیپر پرزنٹیشن زمرہ میں انڈرگریجویٹ طالب علم احمدی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔پرنسپل پروفیسر قاضی احسان علی نے طلبہ کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے کے مضبوط تعلیمی ماحول اور تحقیقی تربیت کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کامیابی میں فزیوتھراپی سیکشن کے انچارج ڈاکٹر غفران جلیل کی سرپرستی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ