گورےگاؤں نیسکو میوزک کنسرٹ ڈرگ کیس میں آٹھواں ملزم گرفتار
ممبئی ، 18 اپریل (ہ س) مہاراشٹر کے گورےگاؤں کے نیسکو گراؤنڈ میں منعقدہ میوزک کنسرٹ ڈرگ کیس میں پولیس نے ہفتہ کے روز رائے گڑھ ضلع کے پولادپور علاقے سے آٹھویں ملزم آیوش وکی ساہتیہ (عمر 24) کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس معاملے کی گہرائی سے جانچ ونرا
گورےگاؤں نیسکو میوزک کنسرٹ ڈرگ کیس میں آٹھواں ملزم گرفتار


ممبئی ، 18 اپریل (ہ س) مہاراشٹر کے گورےگاؤں کے نیسکو گراؤنڈ میں منعقدہ میوزک کنسرٹ ڈرگ کیس میں پولیس نے ہفتہ کے روز رائے گڑھ ضلع کے پولادپور علاقے سے آٹھویں ملزم آیوش وکی ساہتیہ (عمر 24) کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس معاملے کی گہرائی سے جانچ ونرائی پولیس اسٹیشن کی ٹیم کر رہی ہے۔

رائے گڑھ کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محترمہ آنچل دلال نے بتایا کہ ان کی ٹیم کو اس کیس کے ایک ملزم کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی، جس کی بنیاد پر آج علی الصبح پولادپور میں جال بچھا کر آیوش کو گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں اسے ونرائی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ گورےگاؤں کے نیسکو میدان میں ایک میوزک کنسرٹ منعقد کیا گیا تھا، جہاں ڈرگ کی سپلائی بھی کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں زیادہ مقدار میں نشہ لینے سے وسِمِت سنگھ اور شریا رائے نامی ایم بی اے طلبہ کی موت ہو گئی تھی، جبکہ شیتل سالوی زیر علاج ہے اور اس کا علاج گورےگاؤں کے ایک اسپتال میں جاری ہے۔

اس کیس میں پولیس اب تک کل آٹھ ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے، جن میں آج گرفتار ہونے والا آیوش شامل ہے، جبکہ دیگر گرفتار ملزمان میں وینیت گیرلانی (22)، رونک راہل کھنڈیلوال، آکاش بنماری سامَل، سنی ونود جین، بالاکرشنن بلرام کوروپ، پرتیک بِجیش پانڈے اور آنند لکشمن پٹیل شامل ہیں۔

پولیس اس معاملے کی مزید گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے اور ڈرگ کی سپلائی کے ذرائع کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande