
حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے
جموں، 17 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے جموں میں ایک تقریب کے دوران شیرِ کشمیر کرکٹ کلب کی جرسی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر وزیر برائے یوتھ سروسز و اسپورٹس ستیش شرما، وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اور کلب کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے کلب کی جانب سے کرکٹ کے فروغ میں دی جا رہی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
تقریب کے دوران کلب کے صدر امان چیما نے بتایا کہ شیرِ کشمیر کرکٹ کلب نے مختلف ٹورنامنٹس میں شرکت کی ہے اور کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلب نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے اور منشیات جیسے منفی رجحانات سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے چیک لسٹ آف میملز آف جموں اینڈ کشمیر، انڈیا کے عنوان سے ایک وائلڈ لائف اشاعت بھی جاری کی۔
اس موقع پر مظفر کچلو کی قیادت میں ماہرین کے ایک وفد نے انہیں جاری اور آئندہ منصوبوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ماہرین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خطے میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے سائنسی تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر