وزیر اعلیٰ کی مرکز سے چاول خریدنے کیلئے رقم اوردیگر واجبات جاری کرنے کی اپیل
حیدرآباد ، 17 اپریل (ہ س) ۔ تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونت ریڈی اورریاستی وزیربرائے شہری رسداُتم کمارریڈی نے مرکزی وزیر خوراک وعوامی نظام تقسیم پربی جوشی سے مطالبہ کیا ہے کہ جاری(ربیع) سیزن کے لیے تلنگانہ سے 30 لاکھ میٹرک ٹن ابلا چاول خریدا جائے۔ آ
وزیر اعلیٰ کی مرکز سے چاول خریدنے رقم اوردیگر واجبات جاری کرنے کی اپیل


حیدرآباد ، 17 اپریل (ہ س) ۔

تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونت ریڈی اورریاستی وزیربرائے شہری رسداُتم کمارریڈی نے مرکزی وزیر خوراک وعوامی نظام تقسیم پربی جوشی سے مطالبہ کیا ہے کہ جاری(ربیع) سیزن کے لیے تلنگانہ سے 30 لاکھ میٹرک ٹن ابلا چاول خریدا جائے۔ آج منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ریاستی رہنماؤں نے مرکزی وزیرکوبتایا کہ اس سیزن میں تلنگانہ میں تقریباً 90 ایل ایم ٹی دھان کی پیداوارمتوقع ہے اوراس کی بڑی مقدارابلا چاول بنانے کے لیے موزوں ہے۔ گزشتہ چھ یاسانگی سیزن کے دوران کسٹم ملنگ رائس کی سپلائی کے رجحانات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ ریاست مسلسل ابلا چاول فراہم کرنے کی صلاحیت کامظاہرہ کرتی رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں ابلا چاول کی مانگ میں اضافہ ہورہاہے۔ یاست نے 30 ایل ایم ٹی ابلاچاول(5 فیصد نشاستہ کے ساتھ) اور 5 ایل ایم ٹی کچاچاول(10 فیصد نشاستہ کے ساتھ) فراہم کرنے کی تیاری ظاہرکی۔ مرکزی وزیرنے مبینہ طورپراس تجویز کواصولی طورپرمنظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ اوروزیرشہری رسد نے 2014-15 کے مانسون سیزن سے متعلق اضافی فصل لیوی کے بقایا جات جوکہ 1,468.94 کروڑ روپے ہیں اس کی فوری ادائیگی کی بھی درخواست کی۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande