نارائن پیٹ میں بغیر اجازت ریت نکالنے پر سخت کاروائی کا انتباہ
حیدرآباد ، 16 اپریل (ہ س)۔ ضلع کلکٹرنارائن پیٹ پرتیک جین نے ضلع میں ریت کی منتقلی کے عمل کو منظم اورشفاف بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شناخت شدہ مقامات کے علاوہ ریونیو اورواٹرشیڈ حدود میں واقع چیک ڈیمز سے ریت کی منتقلی کے
نارائن پیٹ میں بغیر اجازت ریت کی منتقلی پر سخت کاروائی کا انتباہ


حیدرآباد ، 16 اپریل (ہ س)۔

ضلع کلکٹرنارائن پیٹ پرتیک جین نے ضلع میں ریت کی منتقلی کے عمل کو منظم اورشفاف بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شناخت شدہ مقامات کے علاوہ ریونیو اورواٹرشیڈ حدود میں واقع چیک ڈیمز سے ریت کی منتقلی کے لیے پیشگی اجازت لازمی ہوگی۔ یہ ہدایات انہوں نے کلکٹریٹ کے ویڈیو کانفرنس ہال میں منعقدہ ضلع سطحی سینڈ کمیٹی (ڈی ایل ایس سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں، جوآن لائن منعقد ہوا۔ اجلاس میں مائننگ، ریونیو،زیرزمین آبی وسائل، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس، آبپاشی اورمحکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے ریت کی منتقلی سے متعلق اپنی رپورٹس اورتجاویز پیش کیں۔ ماگنور، اٹکور،مکتھل، دھنواڈہ، گوٹوراورکوتہ پلی علاقوں سے ریت کی منتقلی کے لیے تجاویز سامنے آئیں۔ ضلع کلکٹر نے ہدایت دی کہ تمام متعلقہ محکمے مشترکہ طورپرزمینی معائنہ کریں اور مکمل شفافیت کے ساتھ اپنی رپورٹس پیش کریں۔ اجلاس کے دوران کلکٹرنے بعض تحصیلداروں کی کارکردگی پرناراضگی کااظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی ذمہ داریاں مؤثراندازمیں انجام دینے کی ہدایت دی۔ بعد ازاں ایک علیحدہ اجلاس میں ضلع کلکٹرنے زیرزمین پانی کے تحفظ کی اہمیت پرزوردیا۔اس اجلاس میں زیرزمین پانی کے استعمال، دستیابی اوردرجہ بندی کے علاوہ دیہی وشہری علاقوں میں بارش کے پانی کے ذخیرہ اورپانی کے تحفظ کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محکمہ زیرزمین آبی وسائل کے افسران نے بتایا کہ زراعت میں زیرزمین پانی پرانحصارکم کرناوقت کی اہم ضرورت ہے اوراس کے محدود استعمال کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ ضلع کلکٹرپرتیک جین نے کہا کہ پانی پیدا نہیں کیا جاسکتا، لیکن اس کا تحفظ ممکن ہے، لہٰذا بارش کے پانی کوزمین میں جذب کرنے اورذخیرہ کرنے کے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پانی کا تحفظ صرف حکومت کی نہیں بلکہ پوری سوسائٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا ناگزیر ہے۔ اجلاس کے اختتام پرضلع کلکٹر کے ہاتھوں نارائن پیٹ ضلع کے زیر زمین آبی وسائل سے متعلق ایک کتاب کا رسمِ اجراء بھی عمل میں آیا۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande