
اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم ’ماتربھومی‘ کے بارے میں قیاس آرائیوں کا دور اب ختم ہو گیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے، ایسی خبریں آرہی تھیں کہ فلم کو براہ راست اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جا سکتا ہے، لیکن تازہ ترین معلومات کے مطابق، میکرز نے واضح کیا ہے کہ فلم کو ڈیجیٹل طور پر نہیں بلکہ بڑے پردے پر ریلیز کیا جائے گا۔
فلم کے قریبی ذرائع کے مطابق ’ماتربھومی‘ کو بڑے پیمانے پر تیار کیاگیا ہے اور اسے تھیئٹر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایاگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور ہدایت کار اپوروا لکھیا ،دونوں ہی فلم کو تھیئٹر میں ریلیز کرنے کے حق میں ہیں۔ اگرچہ فلم کی ریلیز میں تاخیر ہو سکتی ہے، فی الحال اسے اوٹی ٹی پر ریلیز کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
رپورٹس کے مطابق، فلم کو ابھی تک سنسر بورڈ میں سرٹیفکیشن کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔ ابتدائی طور پر یہ بتایا گیا تھا کہ یہ فلم ایک سچے واقعے سے متاثر ہے لیکن وزارت دفاع کے اعتراضات کے بعد کہانی میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ وزارت نے فلم سے چین اور وادی گلوان کے براہ راست حوالہ جات کو ہٹانے کا مشورہ دیا، جس سے پروڈیوسروں کو کچھ حصوں کو دوبارہ شوٹ کرنا پڑا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد