
ٹی وی اور فلم کی مقبول اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس ہیک کر لیا گیا ہے۔ اداکارہ نے خود یہ معلومات اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ انکیتا نے مداحوں اورفالوورز کو متنبہ کیا کہ جب تک ان کا اکاؤنٹ مکمل طور پر محفوظ نہیں ہو جاتا،تب تک اس اکاؤنٹ سے ہونے والی کسی بھی سرگرمی کو ان کا باضابطہ ردعمل نہ سمجھا جائے۔
انکیتا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا، ”دوستو، میرا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے اور میں اسے ریکور کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ اگلے نوٹس تک اس اکاؤنٹ سے کئے گئے کسی بھی ٹویٹ یا میسج کا جواب نہ دیں، کیونکہ وہ میری طرف سے نہیں ہے۔“ انہوں نے اپنے مداحوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی اور ان کی محبت اور حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی انکیتا اکثر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی جھلکیوں کا مداحوں کے ساتھ اشتراک کرتی رہتی ہیں۔
انکیتا لوکھنڈے کو مقبول ٹی وی سیریل ”پویترا رشتہ“ میں ”ارچنا“ کے کردار سے پہچان ملی۔ اس شو نے انہیں گھریلو نام بنا دیا۔ وہ اسی شو میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ نظر آئیں اور ان کی جوڑی کو شائقین نے بہت پسند کیا۔ انکیتا نے کئی بار پروڈیوسر ایکتا کپور سے اپنے کریئرمیں یہ موقع دینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اداکارہ اس وقت رئیلٹی شو سیلیبرٹی لافٹر شیفس میں دکھائی دے رہی ہیں، جہاں ان کا ہلکا پھلکا انداز سامعین کے دلوں میں گونج رہا ہے۔ انکیتا نے دسمبر 2021 میں بزنس مین وکی جین سے شادی کی تھی اور دونوں کو بگ باس 17 میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ فی الحال، مداح ان کی سوشل میڈیا سکیورٹی کے بارے میں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور اکاو¿نٹ کی تیزی سے ریکوری کی امید کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد