ٹینڈر گھوٹالہ کے ملزم راجکمار ٹوپو نے پی ایم ایل اے کورٹ میں خودسپردگی کی
رانچی، 16 اپریل (ہ س)۔ ٹینڈر کمیشن گھوٹالے کے ملزم سابق ایگزیکٹیو انجینئر (ریٹائرڈ) راج کمار ٹوپو نے جمعرات کو پی ایم ایل اے عدالت میں خودسپردگی کی۔ عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دے دی۔ راجکمار ٹوپو کو اس شرط پر ضمانت دی گئی ک
JH-LC-TENDER-SCAM-ACCUSED-RAJKUMAR-TOPPO-SURRENDER


رانچی، 16 اپریل (ہ س)۔ ٹینڈر کمیشن گھوٹالے کے ملزم سابق ایگزیکٹیو انجینئر (ریٹائرڈ) راج کمار ٹوپو نے جمعرات کو پی ایم ایل اے عدالت میں خودسپردگی کی۔ عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دے دی۔ راجکمار ٹوپو کو اس شرط پر ضمانت دی گئی کہ وہ ہر طے شدہ سماعت کی تاریخ پر عدالت میں حاضر ہوں گے ۔ عدالت نے اس شرط پر ضمانت بھی منظور کی کہ وہ اپنا پاسپورٹ سرینڈر کر دیں اور بغیر اجازت ملک سے باہر نہ جائیں۔

قبل ازیں، ای ڈی نے اس معاملے میں 14 ملزمان کے خلاف عدالت میں ضمنی استغاثہ کی شکایت درج کی تھی۔ عدالت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سمن جاری کیا تھا۔ اب تک چھ سے زائد ملزمان عدالت میں خود سپردگی کر چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ٹینڈر کمیشن گھوٹالے میں ای ڈی کی پہلی کارروائی 2023 میں ہوئی تھی۔ اس دوران کئی انجینئروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ دوسری کارروائی 6 مئی 2024 کو ہوئی، جس میں ای ڈی نے انجینئروں، ٹھیکیداروں اور کانٹریکٹرکے ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی گئی۔

چھاپوں کے دوران، سابق وزیر عالمگیر عالم کے آئی ایس ڈی کے نوکر سنجیو لال کے گھر سے 32 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم برآمد ہوئی تھی۔ ٹھیکیدار منا سنگھ کی رہائش گاہ سے 2.93 کروڑ روپے اور ٹھیکیدار راجیو سنگھ کے گھر سے 2.14 کروڑ روپے ضبط کیے گئے۔ ان رقوم کی ضبطی کے بعد سابق وزیر عالمگیر عالم ای ڈی کے ریڈار میں آئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande