
چنڈی گڑھ، 15 اپریل(ہ س )۔
پنجاب حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن راگھو کی سیکیورٹی میں زبردست کمی کردی ہے۔ پنجاب سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے انہیں اعلی ترین سطح کی زیڈ پلس سیکیورٹی فراہم کی تھی۔ چڈھا کو پنجاب کے شریک انچارج اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے یہ سیکورٹی ملی ہوئی تھی ۔ سیکورٹی واپسی کو پارٹی کے اندر بڑھتے ہوئے فاصلے کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
چڈھا کو بطور راجیہ سبھا کے ڈپٹی لیڈر پنجاب پولیس کی طرف سے خصوصی حفاظتی دستہ فراہم کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ راگھو چڈھا پنجاب میں پارٹی کے شریک انچارج بھی تھے ۔ دوہری ذمہ داریوں کی وجہ سے راگھو کو پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے علاوہ ایک کمانڈو اسکواڈ دیا گیاتھا۔ عام آدمی پارٹی 2 اپریل کو راگھوکو راجیہ سبھا میں پارٹی کے نائب رہنما کے عہدے سے ہٹا دیا ۔ ان کی جگہ ذمہ داری ایم پی اشوک متل کو سونپی گئی تھی۔ اے اے پی نے راجیہ سبھا سیکرٹریٹ کو مطلع کیا کہ راگھو اب ایوان میں بولنے کیلئے پارٹی کے کوٹے سے وقت نہ دیا جائے۔
اب راگھو کو مرکز کی طرف سے زیڈ پلس سیکیورٹی دی جائے گی۔ اس پر عام آدمی پارٹی کے رہنما سوربھ بھاردواج نے سوشل میڈیا 'ایکس' پر کہا کہ راگھومرکزی حکومت نے زیڈ پلس سیکیورٹی دی ہے۔ مرکزی حکومت بالآخر راگھو پرآپ اتنے مہربان کیوں ہیں؟
ہندوستھان سماچا ر
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ