تلنگانہ کانگریس ریونت کی پرائیویٹ کمپنی میں تبدیل : جیون ریڈی
حیدرآباد ، 15 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ کانگریس کے سابق لیڈرجیون ریڈی نے بدھ 15 اپریل کوکہا کہ پارٹی کی ریاستی اکائی وزیراعلی اے ریونت ریڈی کی نجی کمپنی میں تبدیل ہو گئی ہے۔ جیون نے الزام لگایا کہ گرینڈ اولڈ پارٹی نے سی ایم پراپنی گرفت کھودی ہے اور یہ
تلنگانہ کانگریس ریونت کی پرائیویٹ کمپنی میں تبدیل : جیون ریڈی


حیدرآباد ، 15 اپریل (ہ س)۔ تلنگانہ کانگریس کے سابق لیڈرجیون ریڈی نے بدھ 15 اپریل کوکہا کہ پارٹی کی ریاستی اکائی وزیراعلی اے ریونت ریڈی کی نجی کمپنی میں تبدیل ہو گئی ہے۔ جیون نے الزام لگایا کہ گرینڈ اولڈ پارٹی نے سی ایم پراپنی گرفت کھودی ہے اور یہ پارٹی کو ختم کررہی ہے۔ انہوں نے ریونت پر کانگریس ایم ایل اے کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کا الزام لگایا۔ کانگریس کے سابق لیڈرنے میڈیا کو بتایاکہ ریونت ایم ایل اے کے ساتھ بدسلوکی کررہے ہیں جبکہ کے چندر شیکھرراؤ بزرگ ہونے کے باوجود میرااحترام کرتے ہیں۔ جیون ریڈی نے کہا کہ کے سی آرکوتلنگانہ اوراس کے عوام پرفخرہے جبکہ ریونت ریڈی ریاست کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ کانگریس کے سابق رہنما 25 مارچ کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد سے بھارت راشٹراسمیتی اور اس کے صدر کے حق میں بول رہے ہیں۔ ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے سابق سی ایم کے سی آرکے ساتھ اتحاد کرنے پران پرحملہ کیا تھا۔ وزیراعلی نے یہ باتیں جگتیال ضلع کے اہم کانگریس قائدین کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پرمنعقدہ میٹنگ کے دوران کہیں ۔ میٹنگ میں وزراء، ایم پیز، ایم ایل ایز اور ضلعی پارٹی لیڈران نے شرکت کی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande