
حیدرآباد ، 15 اپریل (ہ س) ۔
گورنرتلنگانہ شیوپرتاپ شکلا نے کہاکہ بھارت کوعالمی طاقت بنانے کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ ویمن امپاورمنٹ ضروری ہے۔ گورنرنے آج ڈاکٹر بی آرامبیڈکراوپن یونیورسٹی میں 375 آدی واسی اور2 ٹرانسجینڈر طلبہ میں جیوتی فاؤنڈیشن فیلوشپ تقسیم کئے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ جیوتی ریڈی فاؤنڈیشن نے آدی واسی اورٹرانسجینڈرطلبہ کی مدد کے لئے فیلوشپ کا اعلان کیا۔ گورنرجویونیورسٹی کے چانسلربھی ہیں، تقریب میں شرکت کی اورفاؤنڈیشن کی مساعی کوسراہا۔ اُنھوں نے کہاکہ بابوجگجیون رام، جیوتی با پھولے اورڈاکٹربی آرامبیڈکر نے سماجی اصلاحات اورکمزور طبقات میں تعلیم کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ گورنرنے طلبہ پر زوردیا کہ وہ سماجی مصلحین کی زندگی سے استفادہ کرتے ہوئے سماجی انصاف کے نظریات پر کام کریں۔ شیوپرتاپ شکلا نے کہاکہ تعلیم کے بغیرترقی اورخوشحالی ممکن نہیں ہے۔ سماج میں ٹیچرس کو نمایاں مقام حاصل ہے جوسماج کے بہتر مستقبل کی ضمانت بن سکتے ہیں۔ گورنرنے طلبہ سے کہاکہ وہ تعلیم میں اپنے مقصد کی تکمیل تک چین سے نہ بیٹھیں۔ گورنر نے یونیورسٹی اورجیوتی فاؤنڈیشن کی ستائش کی۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیرمین ڈاکٹر بنڈاپرکاش مدیراج نے کہاکہ آدی واسی طلبہ کی تعلیمی امداد حوصلہ افزاء اقدام ہے۔ وائس چانسلرپروفیسرجی چکراپانی نے صدارت کی۔ اُنھوں نے یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کوفروغ دینے کیلئے ڈیجیٹل شعبہ کوفروغ دینے کاحوالہ دیا۔ جیوتی ریڈی فاؤنڈیشن کی شریمتی ڈی جیوتی ریڈی نے یونیورسٹی سے اپنی وابستگی کا حوالہ دیا اورکہاکہ وہ سابق طلبہ میں شامل ہیں۔۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق