ضلع بدر 19 سالہ نوجوان کی منجلیگاؤں میں خودکشی
بیڑ ، 15 اپریل (ہ س) بیڑ ضلع کے منجیلگاؤں میں ، مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث ضلع بدر کیے گئے ایک 19 سالہ نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ یہ نوجوان پہلے ہی بیڑ، جالنہ اور پربھنی اضلاع سے دو سال کے لیے ضلع
Crime Beed Youth Suicide Majalgaon


بیڑ ، 15 اپریل (ہ س) بیڑ ضلع کے منجیلگاؤں میں ، مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث ضلع بدر کیے گئے ایک 19 سالہ نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ یہ نوجوان پہلے ہی بیڑ، جالنہ اور پربھنی اضلاع سے دو سال کے لیے ضلع بدرکیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کو اس کی مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث ضلع بدر کیا گیا تھا اور اسے متعلقہ علاقوں سے باہر رہنے کا حکم دیا گیا تھا، تاہم اس نے اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منجیلگاؤں میں ہی رہائش اختیار کر رکھی تھی۔

اطلاعات کے مطابق نوجوان نے اپنے گھر میں لوہے کے اینگل سے دوپٹے کے ذریعے پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ خودکشی کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔

منجیلگاؤں پولیس نے اس معاملے میں اچانک موت کا مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع بدری کے حکم کی خلاف ورزی کے تحت بھی کیس درج کیا ہے۔ پولیس اہلکار گنیش نانگرے کی شکایت پر مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande