آدتیہ ٹھاکرے نے کی کارگزار صدر بننےکی خبروں کی تردید
ممبئی ، 15 اپریل (ہ س) ۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے پارٹی کے کارگزار صدر بننے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے پارٹی میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں
Politics Shiv Sena UBT Aditya Clarification


ممبئی ، 15 اپریل (ہ س) ۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے پارٹی کے کارگزار صدر بننے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے پارٹی میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور نہ ہی پارٹی کے اندر اس طرح کی کسی تقرری پر غور کیا گیا ہے۔ آدتیہ ٹھاکرے کی اس وضاحت کے بعد ان قیاس آرائیوں پر وقتی طور پر بریک لگ گیا ہے جو بدھ کی صبح سے سیاسی حلقوں میں گردش کر رہی تھیں۔

یاد رہے کہ پارٹی کے اندر آدتیہ ٹھاکرے کو بڑی ذمہ داری دینے سے متعلق چہ میگوئیاں زور پکڑ رہی تھیں۔ کچھ سینئر رہنماؤں کی جانب سے انہیں مزید اختیارات دینے کی بات بھی سامنے آئی تھی، اور یہ کہا جا رہا تھا کہ انہیں کارگزار صدر بنایا جا سکتا ہے، جس کا باضابطہ اعلان 19 جون کو پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر کیا جائے گا۔

ان خبروں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے بیان دیا کہ اگر آدتیہ ٹھاکرے کا نام قیادت کے لیے سامنے آ رہا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مستقبل میں قیادت نوجوان نسل کے حوالے کرنا ضروری ہے اور بی ایم سی انتخابات میں آدتیہ اور ان کی ٹیم نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

سنجے راوت نے یہ بھی کہا تھا کہ پارٹی کے کچھ رہنما نجی طور پر آدتیہ کے بارے میں جو رائے دیتے ہیں، اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ تاہم اب آدتیہ ٹھاکرے نے خود سامنے آ کر ان تمام خبروں کو مسترد کر دیا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande