
حیدرآباد ، 15 اپریل (ہ س) ۔
بیگم پیٹ کے ڈارک بنگلو چوراستہ پرچلتی ہوئی بی ایم ڈبلیو کے انجن سے آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔ فائرٹیموں نے تیزی سے کاروائی کی۔ جب تک کار کا % 75 حصہ جل گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مگرعوام اورمسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاعات کے مطابق لگژری گاڑی چالوحالت میں تھی جب انجن کی طرف سے آگ کے شعلے نکلنے لگے اورتیزی سے کار کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ الرٹ مقامی لوگوں نے فوری طور پر فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی، جس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر جوابی کارروائی کی۔ فائرعملہ نے آگ پر قابو پالیا اس سے پہلے کہ یہ مزید پھیلتی یا قریبی گاڑیوں اوراملاک کو نقصان پہنچاتی۔ آگ لگنے کی ممکنہ وجہ اندرونی شارٹ سرکٹ آگ بجھانے تک کار کا تقریباً 75 فیصد حصہ جل چکا تھا۔ فائراسٹیشن کے ایک اہلکار نے کہا کہ ممکنہ طور پر آگ اندرونی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ آگ کے شدت اختیار کرنے سے قبل گاڑی میں سوار افراد بحفاظت باہرآنے میں کامیاب ہوگئے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق