
نئی دہلی، 12 اپریل (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے اینٹی آٹو تھیفٹ اسکواڈ ( اے آر ایس سی ) یونٹ نے لگژری کار چوری کے معاملے میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے جے پور سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت محمد اشرف خان کے طور پر ہوئی ہے جو راجستھان کی راجدھانی جے پور کا رہنے والا ہے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے جم ٹرینر ہیں۔ اس کے قبضے سے دہلی کے مکھرجی نگر علاقے سے چوری کی گئی دو نئی لگژری گاڑیاں، ایک مہندرا اسکارپیو-این اور ایک ہنڈئی کریٹا برآمد کی گئی ہیں۔
کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنجیو یادو نے اتوار کو بتایا کہ ملزم نے نئی لگژری کاروں کو چوری کرکے انہیں اپنے گاہکوں کو ڈیمانڈ کے مطابق کفایتی قیمت میں دستیاب کراتا تھا۔وہ خود بھی ان مہنگی گاڑیوں کا استعمال کرکے اپنے جم کے صارفین پر روب جماتا تھا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق، کرائم برانچ کی ٹیم دہلی-این سی آر میں سرگرم گاڑیوں کے چوروں اور ریسیوروں کی نگرانی کر رہی تھی۔ دریں اثنا، 6 اپریل کو ایک اطلاع ملی کہ مکھرجی نگر سے چوری کی گئی ایک لگژری کار جے پور میں ہے۔ اس اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔
پولیس ٹیم جے پور پہنچی اور مقامی پولیس کی مدد سے 7 اپریل کو جھوٹوارہ علاقے میں چھاپہ مارا۔ ملزم محمد اشرف خان کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ اس کی نشاندہی کی بنیاد پر دہلی کے مکھرجی نگر تھانہ علاقے سے چوری کی گئی ایک ہنڈائی کریٹا اور ایک مہندرا اسکارپیو-این برآمد کی گئی۔
پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ گاڑیاں جے پور کے ایک رہائشی شکیل سے خریدی تھیں۔ پولیس اب اس گروہ کے دیگر ارکان کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم گریجویٹ ہے اور جم ٹرینر کے طور پر کام کرتا تھا۔ اس نے اپنے گاہکوں کو کم قیمتوں پر لگژری کاروں کے وعدے سے لالچ دیا۔ تفتیش میں ابھی تک کسی دوسرے مجرمانہ معاملات میں اس کے ملوث ہونے کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد