چودہ سال سے مفرور ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار ،دہلی اور پنجاب میں کئی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ تھا
۔ گونڈہ سے گرفتار کیا گیا اترپردیش کا بدنام زمانہ بدمعاش، 20 سے زیادہ معاملات میں ملوث رہا ہے نئی دہلی، 12 اپریل (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے گزشتہ 14 برسوں سے مفرور بدنام زمانہ بدمعاش اور گینگسٹر ارجن پرساد عرف ارجن پاسی (44) کو اتر پردیش

14 yrs absconding

۔ گونڈہ سے گرفتار کیا گیا اترپردیش کا بدنام زمانہ بدمعاش، 20 سے زیادہ معاملات میں ملوث رہا ہے

نئی دہلی، 12 اپریل (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے گزشتہ 14 برسوں سے مفرور بدنام زمانہ بدمعاش اور گینگسٹر ارجن پرساد عرف ارجن پاسی (44) کو اتر پردیش کے گونڈہ ضلع سے گرفتار کیا ہے ۔ ملزم دہلی اور پنجاب میں ڈکیتی اور لوٹ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور 2012 سے پولیس سے بچتا پھر رہا تھا۔

کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنجیو یادو نے اتوار کو بتایا کہ ملزم گونڈہ کا رہنے والا ہے اور اس سے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنا گاو¿ں چھوڑ کر جانکی نگر علاقے میں نئی شناخت بنالی تھی۔ کرائم برانچ کی سنٹرل رینج ٹیم نے خفیہ اطلاع اور تکنیکی نگرانی کی بنیاد پر 11 اپریل کو چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق، تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ارجن پاسی کئی بڑے جرائم کا ماسٹر مائنڈ رہا ہے۔ 2012 میں پنجابی باغ کے علاقے میں ایک گھر سے تقریباً 400 گرام سونا چوری ہوا تھا۔ یہ جرم خاتون اور اس کے بیٹے کو یرغمال بنا کر کیا گیا تھا۔ 2016 میں، وہ موتی نگر علاقے میں 25 لاکھ روپے کے زیورات اور ایک لائسنس یافتہ پستول کی چوری میں بھی ملوث تھا۔ 2018 میں، وہ ماڈل ٹاو¿ن، لدھیانہ میں 40 لاکھ روپے کی نقدی اور 1.25 کلو سونے کی لوٹ میں بھی ملوث تھا۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے اپنے گینگ کے ساتھ مل کر انتہائی منصوبہ بند طریقے سے وارداتیں کیں۔ یہ گروہ پہلے نابالغوں کو گھریلو ملازم بنا کر گھر بھیجتا تھا، جو گھر کے بارے میں مکمل معلومات اکٹھا کرتے تھے۔ اس کے بعد رات کو، وہ بندوق کی نوک پر گھر والوں کو قابو کر کے لوٹ اور ڈکیتی کی وارداتوں کو انجام دیتے تھے ۔ پھر چوری شدہ سامان کو گونڈہ میں ایک سنار کے ذریعے ٹھکانے لگاتے تھے۔

پولیس کے مطابق، ارجن پاسی کے خلاف دہلی، ہریانہ، اتر پردیش اور پنجاب میں تقریباً 20 مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ وہ پہلے بھی گینگسٹرس ایکٹ کے تحت گرفتار ہو چکا تھا، لیکن وہ دہلی اور پنجاب میں ڈکیتی کی وارداتوں کے سلسلے میں مفرور تھا۔ کرائم برانچ کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ملزم سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں اور اس کے گینگ کے دیگر ارکان کی تلاش کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande