
تاریخ کے آئینے میں 11 اپریل: سماجی تبدیلی کے علمبردار اور تعلیم کے بانی مہاتما جیوتی راو پھولے
انیسویں صدی کے عظیم سماجی مصلح جیوتی راو گووند راو پھولے نے ہندوستانی معاشرے میں مساوات، تعلیم اور سماجی انصاف کے جذبے کو بیدار کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا۔۔ 11 اپریل 1827 کو مہاراشٹر کے ستارا میں پیدا ہونے والے پھولے، جنہیں مہاتما پھولے اور جیوتی با پھولے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے اپنی زندگی معاشرے کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دی۔ اس دور میں جب خواتین اور دلتوں کو تعلیم سے دور رکھا جاتا تھا، پھولے نے اس برائی کو چیلنج کیا۔ انہوں نے خواتین کو تعلیم کا حق دلانے کے لیے جدوجہد کی اور اپنی اہلیہ ساوتری بائی پھولے کے ساتھ مل کر ملک کے پہلے گرلز اسکولوں میں سے ایک قائم کیا۔ اس قدم کو اس وقت ایک انقلابی قدم مانا گیا۔
پھولے نے کم عمری کی شادی، ذات پات کی تفریق اور سماجی عدم مساوات کے خلاف بھی بھرپور آواز اٹھائی۔ انہوں نے معاشرے میں رائج قدامت پسند روایات کو توڑنے اور مساوات پر مبنی نظام قائم کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔
دیگر اہم واقعات:
1869 - مہاتما گاندھی کی اہلیہ کستوربا گاندھی کی پیدائش۔
1919 - بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کا قیام۔
1921 - ریڈیو پر کھیلوں کی پہلی لائیو کمنٹری نشر کی گئی۔
1930 - رشی کیش میں لوہے کی تاروں سے بنا 124 میٹر کا جھولتا ہوا پل عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ اسے لکشمن جھولا کا نام دیا گیا۔
1964 - کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔
1970 - امریکہ کا اپولو 13 خلائی جہاز چاند کے مشن پر روانہ ہوا۔
1983 - بین کنگسلے کی فلم ’گاندھی‘ کو آسکر ایوارڈ ملا۔
1999 - اگنی 2 میزائل نے آزمائشی پرواز بھری۔
2002 - چین میں فٹ بال میچ فکسنگ کے الزام میں ریفری گرفتار۔
2003 - پاکستان نے 12 ویں بار شارجہ کپ جیتا۔
2004 - اسلام آباد میں ہندوستان کے معروف گلوکار سونو نگم کے پروگرام کے مقام کے قریب ایک کار میں بم دھماکہ۔
2008 - سرکاری ملازمین کے احتجاج کے پیشِ نظر مرکزی حکومت نے چھٹے پے کمیشن کے جائزے کے لیے سکریٹریوں کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔
2008 - سویڈن میں سائنسدانوں نے آٹھ ہزار سال پرانے درخت کی دریافت کی۔
2011 - ہندوستانی نژاد امریکی مصنفہ جھمپا لاہری کو ان کی پہلی تصنیف ’انٹرپریٹر آف میلاڈیز‘ کے لیے پلٹزر ایوارڈ ملا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن