سورت: سوامی نارائن مندر کے باتھ روم سے کالج کی دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد
سورت، 7 مارچ (ہ س)۔ گجرات کے سورت کے ڈنڈولی علاقے میں سنیا کندے روڈ پر واقع آتمیہ سنسکاردھام سوامی نارائن مندر کمپلیکس کے باتھ روم سے دو لڑکیوں کی لاشیں ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق، ادھنا میں واقع سٹیزن کالج میں زیر تع
girls-dead-swaminarayan-temple


سورت، 7 مارچ (ہ س)۔ گجرات کے سورت کے ڈنڈولی علاقے میں سنیا کندے روڈ پر واقع آتمیہ سنسکاردھام سوامی نارائن مندر کمپلیکس کے باتھ روم سے دو لڑکیوں کی لاشیں ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق، ادھنا میں واقع سٹیزن کالج میں زیر تعلیم 18 سالہ روشنی شرد شرساٹھ اور 20 سالہ جوسنا اتل چودھری صبح گھر سے کالج جانے کے لئے نکلی تھیں۔ تاہم دیر شام تک گھر نہ لوٹنے پر اہل خانہ پریشان ہو گئے۔ اہل خانہ نے دونوں طالبات سے متعدد بار فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کافی دیر تک کالز کا جواب نہیں دیا گیا۔ اس کے بعد گھر والوں نے ان کی تلاش شروع کردی۔ اسی دوران ، ڈنڈولی علاقے کے سنیا کندے روڈ پر واقع آتمیہ سنسکاردھام سوامی نارائن مندر کے باتھ روم میں مشتبہ حالات میں دو طالب علموں کی لاشوں کی برآمدگی سے کہرام مچ گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈنڈولی سے پولیس کا ایک قافلہ جائے وقوعہ پر پہنچا۔ پولیس نے معائنہ کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ فی الحال پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈنڈولی پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے یا کوئی اور وجہ ہے۔ پولیس قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اور لواحقین کے بیانات ریکارڈ کر رہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آنے کا امکان ہے۔

اس واقعے کے بعد ڈنڈولی کے علاقے میں طرح طرح کے چرچے شروع ہو گئے ہیں اور مقامی باشندوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔ پولیس تمام پہلوو¿ں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande