آل انگلینڈ اوپن 2026: لکشیہ سین نے لی شی فینگ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
برمنگھم، 7 مارچ (ہ س)۔ ہندوستان کے اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آل انگلینڈ اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2026 کے مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنل میں چین کے لی شی فینگ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ 24 سالہ لکشی
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین


برمنگھم، 7 مارچ (ہ س)۔ ہندوستان کے اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آل انگلینڈ اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2026 کے مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنل میں چین کے لی شی فینگ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

24 سالہ لکشیہ سین نے جمعہ کو کھیلے گئے مقابلے میں شروع سے ہی غلبہ برقرار رکھا اور لی شی فینگ کو براہ راست گیموں میں 13-21، 16-21 سے شکست دی۔ یہ میچ 45 منٹ تک چلا، جس میں ہندوستانی کھلاڑی نے جارحانہ اور درست کھیل کا مظاہرہ کیا۔

پہلے گیم میں لکشیہ سین مکمل طور پر حاوی رہے۔ انہوں نے شروع میں برتری حاصل کر لی اور لگاتار 6 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے آسانی سے گیم اپنے نام کر لیا۔

دوسرا گیم نسبتاً سخت رہا، جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کئی بار برتری بدلتی رہی۔ تاہم، فیصلہ کن لمحات میں لکشیہ سین نے لگاتار پوائنٹس حاصل کر کے برتری کو مضبوط کیا اور آخر کار مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

اب سیمی فائنل میں لکشیہ سین کا سامنا کینیڈا کے وکٹر لائی اور جاپان کے کوٹا وتانابے کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل میچ کے فاتح سے ہوگا۔ یہ اس باوقار ٹورنامنٹ میں لکشیہ سین کا تیسرا سیمی فائنل ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande