
کٹھمنڈو، 7 مارچ (ہ س)۔ اپنی قیادت میں پارٹی کو غیر معمولی فتح دلانے والے راشٹریہ سوتنتر پارٹی کے صدر روی لامیچھانے ایک بار پھر چتون انتخابی حلقہ 2 سے بھاری ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں۔
لامیچھانے نے کل 54,402 ووٹ حاصل کر کے جیت درج کی۔ انہوں نے اپنی قریبی حریف نیپالی کانگریس کی مینا کھرل کو 39,468 ووٹوں کے بڑے فرق سے شکست دی۔ کھرل کو 14,564 ووٹ ملے۔
اس نشست پر نیپال کمیونسٹ پارٹی (ایمالے) کے امیدوار اسیم گھمیرے کو صرف 6,992 ووٹ ملے، جبکہ نیپال کمیونسٹ پارٹی کے پرتاپ گرونگ نے 4,969 ووٹ حاصل کیے۔
چتون 2 میں کل 87,028 ووٹ پڑے، جن میں سے 2,796 ووٹ غیر قانونی قرار دیے گئے۔
یہ لگاتار تیسری بار ہے جب روی لامیچھانے چتون 2 سے انتخاب جیتے ہیں۔ اس سے پہلے وہ سال 2022 کے عام انتخابات اور 2023 کے ضمنی انتخابات میں بھی اسی حلقے سے کامیاب ہوئے تھے۔
روی لامیچھانے پر دوہری شہریت لینے کا الزام لگنے کے بعد ملک کی سپریم کورٹ نے ان کا رکن پارلیمنٹ کا عہدہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔ انتخاب جیتنے کے ایک سال بعد آنے والے اس فیصلے کے بعد روی نے امریکی گرین کارڈ چھوڑ کر دوبارہ نیپالی شہریت حاصل کی، جس کے بعد اپنی خالی ہوئی نشست سے ضمنی انتخاب میں دوبارہ جیت حاصل کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن