ماں نے دو بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش کی
گھر سے فینائل کی پسی ہوئی گولیاں ملی ہیں نئی دہلی، 6 مارچ (ہ س)۔ جمعرات کی شام جنوبی دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک گھر سے دو بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ان کی والدہ گھر کے اندر بے ہوش پائی گئیں اور
ماں نے دو بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش کی


گھر سے فینائل کی پسی ہوئی گولیاں ملی ہیں

نئی دہلی، 6 مارچ (ہ س)۔

جمعرات کی شام جنوبی دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک گھر سے دو بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ان کی والدہ گھر کے اندر بے ہوش پائی گئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ماں نے دونوں بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق جمعرات کی شام تقریباً 6 بجکر 10 منٹ پر پولیس کو کال موصول ہوئی کہ علاقے میں ایک دروازے پر کافی دیر تک دستک دی گئی، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ تفتیش کے دوران پولیس کو دروازہ اندر سے بند پایا۔ دروازہ کھول کر وہ اندر داخل ہوئے۔ اندر کے منظر نے پولیس کو دنگ کر دیا۔ اہلکاروں کو گھر کے الگ الگ کمروں سے دو نوجوان خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔ جمعہ کو کرائم ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق، ایک خاتون کی لاش بستر پر پڑی ہوئی ملی جس کے چہرے پر تکیہ تھا، جب کہ دوسری خاتون کی لاش دوسرے کمرے سے ملی۔ اس کا گلا بندسے گلا گھونٹ دیا گیا تھا اور اس کے ہاتھ پر کٹ کے نشانات تھے۔ دو متوفی خواتین کی شناخت بہنوں کے طور پر ہوئی ہے: بڑی بہن رادھیکا (33) اور چھوٹی بہن گنیشا (28) کے طور پر ہوئی ہے۔

تفتیش کے دوران پولیس کو ان کی ماں سنیتا کو بھی دوسرے کمرے میں بے ہوش پایا۔ عورت سانس لے رہی تھی اور اس کی آواز سنائی دی۔اس کے بعد پولیس نے اسے فوری طور پر قریبی ٹراما سینٹر میں داخل کرایا۔ فی الحال اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹر اس کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون نے پہلے اپنی دو بیٹیوں کو قتل کیا اور پھر خودکشی کی کوشش کی۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے پسی ہوئی فینائل گولیاں ملی ہیں۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پورے واقعے کی اصل تفصیلات تفصیلی تفتیش اور خاتون کے ہوش میں آنے کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق سنیتا کا اپنے شوہر سدھانشو اروڑہ سے علاحدگی چل رہی ہے۔ سدھانشو کا کپڑے کا کاروبار ہے۔ فی الحال پولیس اہل خانہ سے پوچھ گچھ کرکے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande