بھوپال میں لڑکی نے درخت سے پھندا لگا کر خودکشی کی، گھر سے 200 میٹر دور کھیت میں لاش ملی
بھوپال میں لڑکی نے درخت سے پھندا لگا کر خودکشی کی، گھر سے 200 میٹر دور کھیت میں لاش ملی بھوپال، 06 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے راتی بڑھ تھانہ علاقے کے گاوں چھوٹی جھاگریا میں جمعہ کی صبح ایک لڑکی نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ ل
خودکشی کی علامتی تصویر


بھوپال میں لڑکی نے درخت سے پھندا لگا کر خودکشی کی، گھر سے 200 میٹر دور کھیت میں لاش ملی

بھوپال، 06 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے راتی بڑھ تھانہ علاقے کے گاوں چھوٹی جھاگریا میں جمعہ کی صبح ایک لڑکی نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ لڑکی کی لاش گھر سے تقریباً 200 میٹر دور کھیت میں نیم کے درخت سے لٹکی ملی۔ اس حادثہ کے بعد خاندان اور گاوں میں سوگ کا ماحول ہے۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت خوشی پاردی (16) دختر بادل سنگھ، ساکن گاوں چھوٹی جھاگریا کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ آٹھویں جماعت تک پڑھی تھی اور فی الحال گھر پر ہی رہتی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جمعہ کی صبح خوشی گھر سے بتائے بغیر نکل گئی تھی۔ کچھ وقت بعد گاوں کے قریب واقع کھیت میں نیم کے درخت پر اس کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکی ملی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ نے پولیس کو خبر دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو نیچے اتروا کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔

جانچ کے دوران جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔ اہل خانہ نے بھی پولیس کو دیے گئے بیانات میں خودکشی کے پیچھے کسی واضح وجہ کا ذکر نہیں کیا ہے۔ پولیس نے مرگ قائم کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تمام پہلووں کو مدنظر رکھ کر جانچ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande