تاریخ کے آئینے میں 07 مارچ : خلائی تاریخ کا اہم دن، جب کیپلر دوربین نے کھولے نئے سیاروں کے راز
تاریخ کے آئینے میں 07 مارچ : خلائی تاریخ کا اہم دن، جب کیپلر دوربین نے کھولے نئے سیاروں کے راز خلائی سائنس کی تاریخ میں 07 مارچ ایک بے حد اہم دن مانا جاتا ہے۔ 2009 میں اسی دن دنیا کی طاقتور ترین خلائی دوربینوں میں سے ایک کیپلر اسپیس ٹیلی اسکوپ کو
علامتی تصویر


تاریخ کے آئینے میں 07 مارچ : خلائی تاریخ کا اہم دن، جب کیپلر دوربین نے کھولے نئے سیاروں کے راز

خلائی سائنس کی تاریخ میں 07 مارچ ایک بے حد اہم دن مانا جاتا ہے۔ 2009 میں اسی دن دنیا کی طاقتور ترین خلائی دوربینوں میں سے ایک کیپلر اسپیس ٹیلی اسکوپ کو خلا میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس مشن نے کائنات میں سیاروں کی تلاش کے طریقے کو ہی بدل دیا اور سائنس دانوں کو ہمارے نظامِ شمسی سے باہر موجود ہزاروں سیاروں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

ناسا کے زیر انتظام کیپلر مشن کا مقصد ان سیاروں کو تلاش کرنا تھا جو ہمارے نظامِ شمسی سے باہر موجود ہیں۔ کیپلر کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا تھا کہ وہ سورج کے گرد چکر لگاتے ہوئے دور دراز کے ستاروں کی روشنی کا مطالعہ کر سکے۔ یہ دوربین ستاروں کی چمک میں آنے والی بے حد معمولی کمی کو ریکارڈ کرتی تھی۔ جب کسی ستارے کے سامنے سے کوئی سیارہ گزرتا ہے تو اس کی روشنی تھوڑی کم ہو جاتی ہے۔ اسی تکنیک کے ذریعے کیپلر نے ہزاروں نئے سیاروں کا پتہ لگایا۔

کیپلر دوربین کی مدد سے سائنس دانوں نے ہزاروں نئے ایکسو پلینٹس دریافت کیے۔ کیپلر کی دریافتوں میں کچھ ایسے سیارے بھی سامنے آئے جن پر زمین کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ پانی موجود ہو سکتا ہے۔ ان سیاروں کو ’’واٹر ورلڈ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1911 - ہندی کے ممتاز مصنف اور ادیب ہیرانند سچیدانند واتسیائن کی پیدائش۔

1934 - ہندوستان کے مشہور سابق کرکٹ کھلاڑی نری کنٹریکٹر کی پیدائش۔

1939 - انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست داں سید سبطِ رضی کی پیدائش۔

1949 - انڈین نیشنل کانگریس کے مشہور اور سینئر سیاست داں غلام نبی آزاد کی پیدائش۔

1952 - ویسٹ انڈیز کے دھاکڑ بلے باز ویوین رچرڈز کی انٹیگوا میں پیدائش۔ اپنی نسل کے اس بہترین بلے باز کو ’’ماسٹر بلاسٹر‘‘ کہا گیا۔

1955 - ہندوستانی اداکار انوپم کھیر کی پیدائش۔

1961 - گووند ولبھ پنت کا انتقال۔

1977 - پاکستان میں 1970 کے بعد پہلے عام انتخابات اور 1947 میں پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد پہلی بار سویلین حکومت کے تحت انتخابات کرائے گئے۔

2002 - اسلام آباد میں سارک وزرائے اطلاعات کی کانفرنس کا آغاز، کانفرنس کے دوران پاکستانی صدر پرویز مشرف نے دوبارہ دو طرفہ مسائل اٹھائے۔

2006 - ایران کے صدر نے ملک کی ایٹمی سرگرمیوں پر روک کے لیے اقوام متحدہ کی ایٹمی ایجنسی سے معاوضے کا مطالبہ کیا۔

2007 - ہندوستان اور پاکستان دہشت گردی پر تحقیقات میں مدد کے لیے تیار۔

2008 - تریپورہ اسمبلی انتخابات میں برسرِ اقتدار لیفٹ فرنٹ نے مسلسل چوتھی بار جیت درج کی۔

2008 - خلا بازوں نے مریخ پر جھیل دریافت کی۔

2009 - بڑی میٹل کمپنی اسٹارلائٹ انڈسٹریز نے امریکہ کی تیسری بڑی تانبا پیدا کرنے والی کمپنی ایسارکو کو خریدنے کا اعلان کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande