کوکٹ پلی نَلّا چیرو کی مرمت مکمل، عنقریب عوام کے لیے کھول دیا جائے گا
حیدرآباد، 05 مارچ (ہ س) ۔ کوکٹ پلی میں واقع نَلّا چیروو ایک طویل عرصے بعد نئی زندگی کے ساتھ عوام کے لیے کھلنے جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حیڈرا کمشنررنگناتھ نے اعلان کیا ہے کہ نَلّا چیروو کو اسی ہفتے عوام کے لیے دستیاب کردیا جائے گا، جس سے مقامی ش
کوکٹ پلی نَلّا چیروو کی مرمت مکمل، عنقریب  عوام کے لیے کھول دیا جائے گا


حیدرآباد، 05 مارچ (ہ س) ۔

کوکٹ پلی میں واقع نَلّا چیروو ایک طویل عرصے بعد نئی زندگی کے ساتھ عوام کے لیے کھلنے جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حیڈرا کمشنررنگناتھ نے اعلان کیا ہے کہ نَلّا چیروو کو اسی ہفتے عوام کے لیے دستیاب کردیا جائے گا، جس سے مقامی شہریوں کو تفریح اور قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہونے کا ایک نیا موقع ملے گا۔حیڈرا کمشنر کے مطابق اس منصوبے کا باضابطہ افتتاح اسی ماہ کی 10 تاریخ تک ریاست کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی خود انجام دیں گے۔

افتتاحی تقریب کے لیے تمام انتظامات تیزی کے ساتھ مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ یا بدنظمی نہ ہو۔ اسی پس منظر میں حیڈرا کمشنر نے خود نَلّا چیروو کا دورہ کیا اور موقع پر موجود سہولتوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹریفک، لا اینڈ آرڈر، سی ایم سی اورحیڈرا کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ مل کر جھیل کے اطراف سکیورٹی، آمد و رفت اور عوامی سہولتوں پر تفصیلی بات چیت کی۔ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ افتتاح کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے اور عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نَلّا چیروو کی بحالی نہ صرف ماحولیا تی توازن کے لیے اہم ہے بلکہ یہ علاقہ عوام کے لیے ایک خوبصورت تفریحی مقام بھی ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ کُوکٹ پلی نَلّا چیروو کی صفائی، خوبصورتی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر خاص توجہ دی گئی ہے، تاکہ شہری ایک صاف ستھرے اور محفوظ ماحول میں وقت گزار سکیں۔ افتتاح کے بعد یہ مقام شہر کے اہم عوامی اور تفریحی مراکز میں شمار کیے جانے کی توقع ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande