اورنگ آباد ضلع پریشد میں صدر کے انتخاب سے پہلے کانگریس کو جھٹکا
اورنگ آباد ، 5 مارچ (ہ س)۔ اورنگ آباد ضلع پریشد میں صدر کے انتخاب سے قبل ایک اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ناگد گروپ سے منتخب کانگریس کی واحد رکن ترپتی دلیپ سنگھ راجپوت نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے ممبئی میں بی جے پ
Politics-Maha-Zilla-Parishad


اورنگ آباد ، 5 مارچ (ہ س)۔ اورنگ آباد ضلع پریشد میں صدر کے انتخاب سے قبل ایک اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ناگد گروپ سے منتخب کانگریس کی واحد رکن ترپتی دلیپ سنگھ راجپوت نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے ممبئی میں بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر چوہان کی موجودگی میں پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور ریاستی وزیر اتُل ساوے سے بھی ملاقات کی۔ترپتی راجپوت کی شمولیت کے بعد ضلع پریشد میں بی جے پی کی طاقت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس سے قبل بی جے پی کے پاس 23 اراکین تھے اور دو دیگر اراکین کی حمایت بھی پارٹی کو حاصل تھی۔ ان کے شامل ہونے کے بعد پارٹی کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔ عیاں رہے کہ ،ضلع پریشد کے صدر کے انتخاب کے لیے خصوصی عام اجلاس 18 مارچ کو طلب کیا گیا ہے، جس میں نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande