بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی بالکا سمن کی جیل سے رہائی
بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی بالکا سمن کی جیل سے رہائیحیدرآباد، 05 مارچ (ہ س)۔ بی آر ایس کے سابق رکن پارلیمنٹ بالکا سمن کو عادل آباد جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ منچریال ضلع کی کیتن پلی میونسپلٹی میں چیرپرسن اوروائس چیرپرسن کے انتخابات کے دوران د
بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی با لکاسمن کی جیل سے رہائی


بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی بالکا سمن کی جیل سے رہائیحیدرآباد، 05 مارچ (ہ س)۔ بی آر ایس کے سابق رکن پارلیمنٹ بالکا سمن کو عادل آباد جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ منچریال ضلع کی کیتن پلی میونسپلٹی میں چیرپرسن اوروائس چیرپرسن کے انتخابات کے دوران درج مقدمہ میں ضلع سیشن کورٹ کی جانب سے ضمانت منظورہونے کے بعد آج وہ جیل سے رہا ہوئے جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے با لکا سمن نے الزام لگایا کہ جب وہ کیتن پلی میونسپل آفس چیرپرسن اوروائس چیرپرسن کے انتخابات کے لئے جارہے تھے، تو پولیس نے انہیں راستے میں روک لیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیرجی ویویک کے قافلے کو اجازت دی گئی جبکہ ان پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ ان پر حملہ کرنے کے باوجود الٹا ان ہی کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ با لکا سمن نے بتایا کہ اس واقعہ میں 22 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی جس نے کیتن پلی میونسپلٹی میں صرف 7 نشستیں حاصل کی ہیں، اسے زبردستی اقتدار دلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے ریاستی وزیرجی ویویک پرعوام فیصلے کے احترام نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بالکاسمن نے کہا کہ ضلع کلکٹر سے ڈی ایس پی تک تمام عہدیدار حکمران جماعت کے مفاد میں کام کررہے ہیں اور سرکاری ملازمین کے بجائے وشاکھا انڈسٹریز کے ملازمین کی طرح برتاو کررہے ہیں۔ سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کیتن پلی میونسپلٹی میں بہت بڑی سازش کی جارہی ہے اور انہیں جیل کے اندر بھی ہراساں کیا گیا۔ بالکاسمن نے جذباتی انداز میں کہا کہ کل ہولی کا تہوار تھا اور آج ان کے بیٹے کی سالگرہ ہے لیکن انہیں اس موقع پر اپنے گھر سے دور جیل میں رکھا گیا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande