ہولی کے جلوس میں رنگ پھینکنے سے کشیدگی، پولیس تعینات
بوندی، 4 مارچ (ہ س)۔ ہولی کے جلوس کے دوران رنگ پھینکنے کی وجہ سے بدھ کی دوپہر ضلع کے الود گاؤں میں کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی۔ جب جلوس گاؤں سے گزر رہا تھا تو مبینہ طور پر رنگ پھینکنے کے بعد دو گروپوں میں تصادم ہوا، جس سے جائے وقوعہ پر افراتفری پھ
ہولی کے جلوس میں رنگ پھینکنے سے کشیدگی، پولیس تعینات


نیپال میں بھارتی وزیراعظم مودی کی اے آئی ویڈیو بنانے پر دو افراد گرفتار


بوندی، 4 مارچ (ہ س)۔

ہولی کے جلوس کے دوران رنگ پھینکنے کی وجہ سے بدھ کی دوپہر ضلع کے الود گاؤں میں کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی۔ جب جلوس گاؤں سے گزر رہا تھا تو مبینہ طور پر رنگ پھینکنے کے بعد دو گروپوں میں تصادم ہوا، جس سے جائے وقوعہ پر افراتفری پھیل گئی۔

دوسرے گروپ کے لوگوں نے الزام لگایا کہ ان کے مذہبی مقام پر کالا رنگ جان بوجھ کر پھینکا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس انتظامیہ حرکت میں آگئی اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوما شرما نے بتایا کہ رنگ پھینکنے کی اطلاع دوپہر میں ملی تھی۔ پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی۔ انہوں نے ذاتی طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ صورتحال فی الحال قابو میں ہے، اور احتیاط کے طور پر گاؤں میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے مقامی باشندوں سے امن برقرار رکھنے اور افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ سماج دشمن عناصر کی جانب سے ماحول خراب کرنے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے، قصور واروں کی نشاندہی کے بعد سخت کارروائی کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ الود گاو¿ں میں ماضی میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ رام نومی جلوس کے دوران ڈی جے بجانے کو لے کر جھگڑا ہوا۔ فی الحال انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور امن برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande