
سرینگر 4 مارچ( ہ س)۔غیر قانونی کانکنی کے خلاف کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے گاندربل پولیس نے مزید 03 گاڑیاں ضبط کر لیں۔ بشمول 02 ٹپر اور 01 ٹریکٹر جو تھانہ صفاپورہ اور کنگن کے دائرہ اختیار میں معدنیات کو غیر قانونی طور پر نکالنے اور نقل و حمل میں ملوث تھے ۔ یہ گاڑیاں لازمی اجازت کے بغیر نالہ سندھ سے غیر قانونی طور پر نکالا گیا مواد لے جا رہی تھیں۔ محکمہ ارضیات اور کان کنی کے ساتھ تیزی سے کام کرتے ہوئے، متعلقہ تھانوں کی ٹیموں نے علاقے میں غیر قانونی معدنیات کی نقل و حمل پر پابندی کو سخت کرتے ہوئے، ان گاڑیوں کو موقع پر ہی روکا اور ضبط کیا۔ غیر قانونی طریقے سےمعدنیات کو نکالنے سے نہ صرف سرکاری خزانے کو نقصان ہوتا ہے بلکہ خطے کے ماحولیاتی توازن کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔ گاندربل پولیس قدرتی وسائل کے تحفظ اور اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
مجرموں کو ایک بار پھر سختی سے متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی نقل و حمل سے باز رہیں۔ گاندربل پولیس معدنیات کو غیر قانونی طریقے سے نکالنے، نقل و حمل یا تجارت میں ملوث تمام خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir