نیپال میں بھارتی وزیراعظم مودی کی اے آئی ویڈیو بنانے پر دو افراد گرفتار
کاٹھمنڈو، 4 مارچ (ہ س)۔ نیپال پولیس نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی گمراہ کن اے آئی ویڈیو کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ویڈیو میں مودی بالیندر شاہ (بیلن) کو انتخابات میں نیک خواہشات دیتے ہوئے نظر آ
نیپال میں بھارتی وزیراعظم مودی کی اے آئی ویڈیو بنانے پر دو افراد گرفتار


کاٹھمنڈو، 4 مارچ (ہ س)۔

نیپال پولیس نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی گمراہ کن اے آئی ویڈیو کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ویڈیو میں مودی بالیندر شاہ (بیلن) کو انتخابات میں نیک خواہشات دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

چتو ن ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے ترجمان ڈی ایس پی رویندر کھنال کے مطابق، نند پرساد بھٹ کو بدھ کی صبح 10 بجے کے قریب حراست میں لیا گیا۔ منگل کی رات سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں مودی کو جھاپا حلقہ نمبر 5 کے امیدوار بلین شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی تھی، جس کی تصدیق الیکشن کمیشن کے فیکٹ چیک ڈیسک نے کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بھٹ کے خلاف تفتیش جاری ہے۔

پیر کے روز، سنساری کے ضلع پولیس دفتر نے 27 سالہ رام چندر ٹھاکر کو اسی طرح کی ایک ویڈیو شائع کرکے غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا۔

نیپال میں جمعرات کو ہونے والے ایوان نمائندگان کے انتخابات کے پیش نظر نیپال پولیس کے سائبر بیورو نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات پر خصوصی نگرانی بڑھا دی ہے۔ ترجمان ایس پی دیپک راج اوستھی کے مطابق انتخابات کو متاثر کرنے کے مقصد سے غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور اس میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande