
تل ابیب،04مارچ(ہ س)۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں اسرائیل کے شہر تل ابیب کو میزائل حملوں کا نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اطلاعات ہیں کہ منگل کے روز ایرانی افواج کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں میں کم از کم 7 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے، متعدد گاڑیاں تباہ اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق میزائل گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاحال اسرائیلی حکام کی جانب سے زخمیوں کی تعداد اور نقصانات کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم خطے میں کشیدگی کے پیش نظر صورتِ حال بدستور سنگین بتائی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan