
سرینگر 4 مارچ (ہ س)۔ شوپیاں پولیس نے ایک شخص کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نوٹس میں آیا ہے کہ جاوید احمد کھانڈے ولد علی محمد کھانڈے ساکنہ سازان کیگم نامی ایک شخص مبینہ طور پر کچھ ایسی ویڈیوز کو شیئر کرنے اور اس کا پرچار کرنے میں ملوث تھا جس کے ساتھ کیپشنز اور تبصرے بھی تھے جس سے بنیادی طور پر عوامی امن کے خراب ہونے اور امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچا سکتے تھے۔ اسی مناسبت سے ایف آئی آر نمبر 26/2026 پولیس اسٹیشن شوپیاں (پولیس پوسٹ کیگم) میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ مزید قانونی کارروائی قانون کے تحت کی جائے گی۔ شوپیاں پولیس نے امن اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ عام لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسا کوئی بھی مواد پوسٹ کرنے یا شیئر کرنے سے گریز کریں جس سے عوامی سکون کو نقصان پہنچے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir