دلیاجان میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تیندوا ہلاک
ڈبرو گڑھ (آسام)، 4 مارچ (ہ س) محکمہ جنگلات کی مبینہ بے عملی کی وجہ سے آج دلیاجان میں مشتعل ہجوم نے ایک تیندوے کو مار ڈالا۔ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے تیندووں کی نقل و حرکت سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، تیندوے کچھ عرصے سے
تیندوا


ڈبرو گڑھ (آسام)، 4 مارچ (ہ س) محکمہ جنگلات کی مبینہ بے عملی کی وجہ سے آج دلیاجان میں مشتعل ہجوم نے ایک تیندوے کو مار ڈالا۔ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے تیندووں کی نقل و حرکت سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق، تیندوے کچھ عرصے سے دلیاجان کے کئی علاقوں بشمول مدھوٹنگ، برکولہ اور ٹپلنگ میں آزادانہ گھوم رہے تھے، جس کی وجہ سے مقامی باشندوں میں خوف اور عدم تحفظ پایا جارہا تھا۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے محکمہ جنگلات کو متعدد شکایات درج کرائی،لیکن بارہا درخواستوں کے باوجود تیندوے کو پنجرے یا پکڑنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔ اس سے ناراض ہو کر ایک گروہ نے آج تیندوے کو گھیر لیا اور اس کی پٹائی کی جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں انسانی جنگلی حیات کے تنازعہ اور محکمہ جنگلات کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اس معاملے پر مزید معلومات کا انتظار ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande