
ہاتھرس، 4 مارچ (ہ س)۔ تھانہ سعد آباد کے علاقے جلیسر روڈ پر نالے کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں ایک معصوم بچہ جاں بحق، جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے سعد آباد کمیونٹی ہیلتھ سنٹر بھیج دیا۔
اسٹیشن انچارج وجے سنگھ نے بتایا کہ علی گڑھ کے اگلاس تھانہ علاقہ کے ناگڑیا گاو¿ں کے رہنے والے مکیش کمار اپنی بیوی پریتی، بہنوئی نوی اور چھ سالہ بیٹے ورون کے ساتھ بائک پر اپنے گاو¿ں سے جلیسر میں اپنے سسرال جا رہے تھے۔ جیسے ہی وہ سعد آباد جلیسر روڈ پر ایک گندے نالے کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والی دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ تمام افراد سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگئے۔ موقع پر موجود گاو¿ں والوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اور ایمبولینس کی مدد سے زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سعد آباد لایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے علاج کے دوران ورون کو مردہ قرار دے دیا۔ حادثے کی اطلاع گھر والوں کو ملتے ہی وہ بھی اسپتال پہنچ گئے۔
اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں ایک معصوم بچہ جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی