جموں میں ہولی کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
جموں, 04 مارچ (ہ س)۔ جموں شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ہولی کا تہوار روایتی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر شہریوں نے ایک دوسرے کو رنگ لگا کر اور مبارکباد پیش کر کے خوشی کا اظہار کیا۔اہم تقریبات جموں شہر میں منعقد ہوئ
Holi


جموں, 04 مارچ (ہ س)۔

جموں شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ہولی کا تہوار روایتی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر شہریوں نے ایک دوسرے کو رنگ لگا کر اور مبارکباد پیش کر کے خوشی کا اظہار کیا۔اہم تقریبات جموں شہر میں منعقد ہوئیں جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں اور محلوں میں رنگوں سے کھیل کر تہوار کی رونق بڑھائی۔ مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور باہمی بھائی چارے اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں۔دریں اثنا، سیکورٹی کے سخت انتظامات کے بیچ بچوں اور نوجوانوں کو رنگ بھرے غباروں، اسپرے بوتلوں اور پچکاریوں کے ذریعے جشن مناتے دیکھا گیا۔

سرحدی علاقوں میں بھی ہولی کی خوشیاں دیکھنے کو ملیں جہاں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات فوج اور بی ایس ایف اہلکاروں نے آپس میں رنگ لگا کر اور مٹھائیاں بانٹ کر تہوار منایا۔ اس موقع پر اہلکاروں نے ملک میں امن و امان اور بھائی چارے کے پیغام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande