
کامروپ (آسام)، 04 مارچ (ہ س): کامروپ (دیہی) ضلع کے پالش باڑی میں آج پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ ہولی کے موقع پر پالش باڑی کے لوہار گھاٹ علاقے میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں دو نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت پرسن جیت داس اور روین ربھا کے طور پر ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی