اراکین اسمبلی کی سیکورٹی واپسی کے معاملے کو ہلکے میں نہیں لیا جاسکتا ہے۔اسپیکر
جموں, 31 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے کہا ہے کہ سیکورٹی صورتحال کو ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا اور ماضی کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ فیصلے کیے جانے چاہئیں۔منگل کو اسمبلی میں نیشنل کانفرنس ہیڈکوارٹر اور
Speaker


جموں, 31 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے کہا ہے کہ سیکورٹی صورتحال کو ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا اور ماضی کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ فیصلے کیے جانے چاہئیں۔منگل کو اسمبلی میں نیشنل کانفرنس ہیڈکوارٹر اور بعض اراکین اسمبلی کی سیکورٹی واپسی سے متعلق بحث کے دوران مداخلت کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ جو لوگ اس طرح کے حالات سے گزر چکے ہیں وہ خطرات کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ حالات میں بہتری کے دعوے کیے جا رہے ہیں، تاہم صورتحال اب بھی احتیاط کی متقاضی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سیکورٹی کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا اور کسی بھی قسم کی لاپروائی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ اگر انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ حالات مکمل طور پر معمول پر آ چکے ہیں تو اسے واضح طور پر جموں و کشمیر کو خطرے سے پاک خطہ قرار دینا چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اراکین اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات پر متعلقہ حکام سنجیدگی سے غور کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande