
جموں, 31 مارچ (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نگروٹہ میں دریائے توی میں پیش آئے ڈوبنے کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔حکام کے مطابق اتوار کے روز پیش آئے اس واقعے میں تین کمسن لڑکے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر ڈوب گئے تھے، جن میں سے دو کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔لوک بھون کے ترجمان نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے س سینئر افسران سے بات کر کے ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ لاپتہ لڑکے کی تلاش میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ کم عمر جانوں کا نقصان انتہائی دلخراش ہے اور وہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ڈوبنے والے لڑکوں کی شناخت باویش کول ، سونم دت اور آدتیہ پنڈت کے طور پر ہوئی ہے، جو نگروٹہ کے قریب سینک اسکول کے پاس اتوار کی شام دریا میں بہہ گئے تھے۔پولیس اور دیگر ریسکیو ایجنسیوں کی ٹیموں نے اب تک دو لڑکوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں جبکہ تیسرے لڑکے کی تلاش کے لیے آپریشن مسلسل جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر